ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی ٹریفک پولیس میں احتساب کا عمل جاری ، 4 اہلکار برخاست،متعدد کو سزائیں

سٹی ٹریفک پولیس میں احتساب کا عمل جاری ، 4 اہلکار برخاست،متعدد کو سزائیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : سٹی ٹریفک پولیس میں احتساب کا عمل جاری،کرپشن،فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر 4 اہلکار برخاست ،متعدد اہلکاروں کو دیگر سزائیں دی گئیں۔

 سی ٹی او لاہور نے فرائض میں غفلت برتنے،اختیارات سے تجاوز اور کرپشن پر مختلف سزاؤں کے احکامات جاری کئے ، کرپشن چارجز ثابت ہونے پر 2 ٹریفک وارڈنز اور 1 ٹریفک اسسٹنٹ نوکری سے برخاست کردیا، مس کنڈکٹ پر انکوائری رپورٹ میں گنہگار ٹھہرنے پر ایک جونیر کلرک بھی نوکری سے برخاست ہوا، فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور عدم توجہی پر سینئر وارڈن کی ایک سال سروس ضبط کرلی گئی، اختیارات سے تجاوز کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن سمیت 4 اہلکاروں کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer