جہاز کے اندر دوران سفر فوٹوگرافی کی اجازت نہیں، پی آئی اے

24 Aug, 2024 | 01:16 PM

سعید احمد : دوران سفرجہازکےاندر تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانےکامعاملہ, پی آئی اے حکام نے دوران سفر جہاز میں تصاویر و ویڈیوز نہ بنانے کی مہم تیز کردی . 

ان دنوں ٹیک آف اور لینڈنگ کےدوران مسافروں میں تصاویر اور ویڈیوز بنانےکا رحجان بڑھ گیا ہے، جس کے بعد پی آئی اے حکام کی جانب سے بھی دوران سفر جہاز میں تصاویر و ویڈیوز نہ بنانے کی مہم تیز کردی گئی ہے۔ ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران جہازکےاندر سٹاف کی جانب سےتصاویر وویڈیوز بنانے کی ممانعت کی اناوسمنٹ کی جانےلگی ۔ 

پی آئی اے کے رولز کے مطابق جہاز کے اندر دوران سفر فوٹوگرافی کی اجازت نہیں، طیاروں میں مسافروں کی پرائیوسی و حادثات سے بچنے کیلئے فوٹو گرافی پر ممانعت ہے ۔ 

مزیدخبریں