ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھ ماہ میں  22176 منشیات فروش گرفتار، 21617 مقدمات درج

چھ ماہ میں  22176 منشیات فروش گرفتار، 21617 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : وزیر اعلیٰ مریم نواز کاڈرگ فری پنجاب ویژن کے مطابق منشیات کی لعنت کوجڑسےاکھاڑنےکیلئےپنجاب پولیس  ایکشن میں ہے ۔صوبہ بھرمیں پولیس کےانٹیلی جنس بیسڈٹارگٹڈآپریشنزمیں تیزی آگئی 
پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ایک روزمیں منشیات فروشوں کے313ٹھکانوں پرچھاپہ مارا گیا ۔ مکروہ دھندے میں ملوث 133 ملزمان گرفتار، 133 مقدمات درج کیے گئے ۔
ملزمان سے 60 کلو چرس، 6کلو ہیروئن، 3 کلو آئس ، 1901 لٹرز شراب برآمد ہوئی ۔ گزشتہ6ماہ میں منشیات فروشوں کےٹھکانوں پر46437چھاپے مارے گئے ۔ منشیات کے دھندے میں ملوث 22176 ملزمان گرفتار، 21617 مقدمات درج ہوئے 
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 14 ہزار کلو سے زائد چرس، 270 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ،402کلو گرام افیون، 100 کلو آئس، 17 لاکھ 50 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد ہوئی ۔ آئی جی پنجاب نے  منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا گیا