الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر کارروائی کا تحریری فیصلہ جاری

24 Aug, 2024 | 12:58 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر کارروائی، ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر ہونیوالی کارروائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
 جسٹس شکیل احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن ، تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو بھی معاونت کیلئے ستائیس اے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ درخواست پر مزید سماعت 30 اگست کو ہوگی،، شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو بے اثر کرنے کیلئے کی گئی۔

مزیدخبریں