معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد انسان کہلانے کے حقدار نہیں، محسن نقوی

24 Aug, 2024 | 12:47 PM

 اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

  پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس اور بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و  تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی بقا اور نئی نسلوں کو پر امن اور محفوظ پاکستان دینے کی جنگ ہے۔ قوم اور سکیورٹی فورسز اس جنگ میں شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

مزیدخبریں