ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینٹل ہسپتال میں ڈاکٹرز اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

 مینٹل ہسپتال میں ڈاکٹرز اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد : مینٹل ہسپتال میں ڈاکٹرز اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ، ڈاکٹرز کی ہسپتال میں کرپٹ مافیا کیخلاف شدید نعرے بازی،مظاہرین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے مسائل حل کروانے کا مطالبہ کیا۔
 ڈاکٹرزاوردیگر فیکلٹی ممبران کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز،نرسز اور گارڈز کیساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔گارڈ ذیشان کے انتقال کو ایک ہفتہ ہوگیا لیکن اس کی تنخواہ ابھی تک اس کے گھر والوں کو نہیں مل سکی۔ گارڈزکو تین تین ماہ کی تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرخ اوردیگر انتظامیہ کسی کی بات سننے کو تیارنہیں۔ کچھ دن پہلے گارڈ کا کرنٹ لگنے سے انتقال ہوا اس کی تنخواہ نہیں دی جا رہی۔ صرف ایڈمن آفس میں بیٹھے لوگوں کی عزت ہے ہماری کوئی پرواہ نہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز سے مطالبہ کرتے ہیں کی سٹاف ممبران، ڈاکٹرز، نرسز، گارڈز کے مسائل کے حل کروائیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer