شاہدرہ سے 50 سے زائد وارداتیں کرنیوالی ڈاکو رانی خاوند سمیت گرفتار

24 Aug, 2024 | 11:50 AM

Ansa Awais

فاران یامین: شاہدرہ سے 50 سے زائد وارداتیں کرنیوالی ڈاکو رانی خاوند سمیت گرفتار،ملزمان راہ چلتے شہری سے راستہ پوچھنے کے بہانے لوٹ مار کرتےتھے،ملزمان کے قبضہ سے 3 لاکھ نقدی، 2 پستول اور 12 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

 شاہدرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالے ڈکیت میاں بیوی کوگرفتار کر لیا،خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ کے زور پر واردات کرتے دیکھا جا سکتا،ملزمان راہ چلتے شہری سے راستہ پوچھنے کے بہانے لوٹ مار کرتے،پولیس کی چیکنگ سے بچنے کیلئے شاتر ملزمہ اسلحہ اپنی چادرمیں چھپا لیتی،وارادت کے بعد ملزمہ لوٹا ہوا مال اور اسلحہ پرس میں چھپا لیتی،ملزمان کے قبضہ سے 3 لاکھ روپے نقدی، 2 پستول، 12 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمان میں مومنہ اور خاوند عقیل شامل ہیں۔

مزیدخبریں