جنید ریاض : میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات میں نگران عملے کی قلت کا سامنا،امتحانات میں سینکڑوں اساتذہ کی جانب سے نگرانی سے انکار پر لاہور بورڈ کا ایکشن،تعلیمی بورڈ نے غیر حاضر اساتذہ کی رپورٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو بھجوا دی ، لاہور سے 56 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔
میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات میں سینکڑوں اساتذہ کی جانب سے نگرانی سے انکار پرلاہوربورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے غیرحاضر اساتذہ کی رپورٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو بھجوا دی۔ایجوکیشن اتھارٹی نے56 اساتذہ کو معطل کردیا۔ معطل ہونیوالےاساتذہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ اساتذہ کی ذاتی شنوائی کے بعد سخت کارروائی کی جائیگی۔ دوسری جانب کنٹرولرامتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ قصور اور شیخوپورہ کے امتحانی مراکز سے غیرحاضر اساتذہ کی رپورٹ بھی متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوا دی گئی ہے۔