ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا حضرت علی ہجویریؒ اور چہلم پر سکیورٹی پلان مرتب

لاہور پولیس کا حضرت علی ہجویریؒ اور چہلم پر سکیورٹی پلان مرتب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایت پر ڈولفن کا عرس علی ہجویریؒ اورچہلم پر سکیورٹی پلان مرتب،ڈولفن سکواڈ کے 1ہزار سے زائد جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
 ایس پی ڈولفن کے مطابق عرس علی ہجویریؒ اورچہلم شہدائے کربلا کے سکیورٹی پلان پرمن و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ ملک بھر سے آنیوالے زائرین اور عقیدتمندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔ڈولفن سکواڈ کے 1ہزار سے زائد جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کہتے ہیں زائرین کوچیکنگ میکانزم سے مکمل تلاشی کے بعد ہی احاطہ مزار میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

عرس،چہلم پر چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز اورالیکٹرک بیرئیرزکا استعمال یقینی بنایا جائےگا،دربارکےاردگرد کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔چہلم جلوس کے راستوں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی،دودھ سبیلوں اور لنگر کی تقسیم کے وقت سکیورٹی کا خیال رکھیں۔

Ansa Awais

Content Writer