ڈبل سواری پر پابندی عائد

24 Aug, 2024 | 11:04 AM

Ansa Awais

 ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

صوبائی حکومت کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، نوابشاہ، سکھر اورلاڑکانہ سمیت صوبے بھر میں پیر 26 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، اس موقع پر ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر صوبے بھر کے سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں