آئمہ خان: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا،ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 1 فیصد اضافے سے 78801 پر بند ہوا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 79173 رہی۔ایک ہفتے میں 77.88 ارب روپے مالیت کے 2.89 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔