ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی /وسطی سندھ، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ  بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان بھی ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

  محکمہ موسمیات کے  مطابق شہر لاہور میں  سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ، موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری،زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم ژوب، بارکھان اورگرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مٹھی، تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، حیدر آباد، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، دادو اور جامشورو میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران مٹھی، تھرپارکر اور میر پور خاص میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

 اسی طرح شہر قائد میں بھی بارش  کی پیشگوئی کی گئی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری ہے،مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 19ویں نمبر پر آ گیا،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔

 کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر گرج چمک اور بارش ہونے کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔