سٹی42: سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ 26 اگست کو بجلی بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیخلاف پیہٹیشن کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
مخلتف صنعتوں نے فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواستین دائر کیں، عدالت نے ان تمام درخواستوں کو یکجا کر کے ان کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے