ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

۔بجلی کی قیمت میں  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ڈاکہ زنی؛ سپریم کورٹ 26 اگست کو سماعت کرے گی

Fuel Price Adjustment petitions , supreme court of Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ 

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسی  اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل  بینچ 26 اگست کو بجلی بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیخلاف  پیہٹیشن کی سماعت کرے گا۔  سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

 مخلتف صنعتوں نے فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو  چیلنج  کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواستین دائر کیں، عدالت نے ان تمام درخواستوں کو یکجا کر کے ان کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے