ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کے اندھا دھند ٹیکس صنعت کے زوال کو تیز کر رہے ہیں، چئیرمین اپٹما

APTMA Chairman, Pakistan's Teextile Industry, city42, faulty tax regime, industry crisis
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :   آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی ٹیکس پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ  ای ایف ایس کے تحت زیرو ریٹنگ کی بحالی کی جائے ۔

 چیئرمین اپٹما آصف انعام نے بتایا  کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر بحران کا شکار ہے ،ایس آر او  350 کے نفاذ سے ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔  ٹیکسٹائل سیکٹر کی بندش سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ  ایس آر او 350 کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کو شدید نقصان ہو رہا ہے ۔ حکومت ظالمانہ ٹیکس پالیسیوں کو ختم کرے ،ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید نقصان سے بچنے کیلئے فوری ترامیم کی جائیں ۔

 چیئرمین اپٹما  نے کہاکہ  مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا خاتمہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے خطرہ ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدی مینوفیکچرنگ کیلئے زیرو ریٹنگ کی بحالی کی جائے ،ٹیکس پالیسیوں سے ٹیکسٹائل سیکٹر تباہ ہو رہا ہے، لاکھوں ملازمتیں خطرے کا شکار ہیں ، سیلز ٹیکس کی چھوٹ کے خاتمے سے ملکی ویلیو ایڈیشن میں کمی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ 40 فیصدر سپنڈلز ناکارہ ہو چکے ہیں،حکومت کے  اندھا دھند  ٹیکس اقدامات پاکستان میں صنعتی زوال کو تیز کر رہے ہیں۔