اشرف خان: بس اور ٹرک کے پارٹس بنانے والی مشہور کمپنی بولان کاسٹنگ نے پیداواری پلانٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا۔
ٹرک اور بس کے پارٹس بنانے والی کمپنی بولان کاسٹنگ لمیٹڈ نے پیداواری پلانٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کے حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کرآگاہ کر دیا۔
بولان کاسٹنگ کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ٹرک اور بس کی پاکستان مین فروخت مین کمی آ رہی ہے اور ان وہیکلز کے پارٹس کی فروخت میں بھی نمایاں کمی ہو گئی ہے۔ نئی بسوں کی طلب نہ ہونے کے برابر ہے، کمپنی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پلانٹ 26 اگست 2024 سے غیر معینہ مدت تک بند رہے گا۔