اربابِ اختیار کی توجہ سے محروم باگڑیاں میں مسائل کی بھرمار سے شہری بے حال

24 Aug, 2024 | 04:40 AM

ثمرہ فاطمہ:  بسم اللہ روڈ باگڑیاں میں مسائل کی بھرمار سے شہری عاجز آ گئے۔  نکاسی آب کے ناقص انتظامات سے گڑھوں میں سیوریج ملا بارشی پانی جمع رہتا ہے۔ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔ بجلی کے  خطرناک طریقہ سےلٹکتے تاروں نے مکینوں کا جینا محال کردیا۔

علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں  بجلی کی ہائی وولٹیج  تاریں گھروں کی دیواروں کے قریب سے گزرتی ہیں۔ بارش کے موسم میں کوئی یبھی سنگین حادثہ ہو سکتا ہے۔ علاقہ کے لوگوں کو شکایت ہے کہ لیسکو اور دوسرے اداروں کو لوگ آتے تو ہیں، مسائل کا جائزہ بھی لے جاتے ہیں لیکن مسائل کو کوئی بھی حل نہیں کر پا رہا۔30 سال سے  سیاستدان بھی یہاں آتے ہیں، ووٹ لے جاتے ہیں اور اس کے بعد ٹال متول سے وقت گزار دیتے ہیں۔  ان کا  کہنا ہے کہ انتظامی اداروں کو اس پسماندہ علاقہ کے مسائل حل کرنے پر بھی کچھ توجہ دینا چاہئے۔ 

خواتین نے بتایا کہ ان کی گلیاں تیرہ سال سے بری حالت میں ہیں لیکن گلیوں کا ہی مسئلہ نہیں، بجلی کی تاروں کا مسئلہ بارشوں کے موسم مین سنگین تر ہو  گیا ہے۔   علاقہ کے مکینوں نے اپیل کی کی ان کی داد رسی کی جائے۔ تاکہ وہ حادثات کے خوف سے آزاد صاف ماحول میں جی سکیں۔ 


بسم اللہ روڈ باگڑیاں میں لوگ نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے سبب گلیوں اور سڑک کے گڑھوں میں سیوریج ملا بارشی پانی جمع ہونے کے مسئلہ سے بھی دوچار ہیں۔ 


دراصل یہ نواحی علاقہ جو کچھ عرصہ پہلے تک گاؤں تھا اب بھی عملاً گاؤں ہی ہے اور انتہائی گنجان ہو جانے کے باوجود  انتظامیہ کی مسلسل عدم توجہی کا شکار ہے۔ علاقہ کی متعدد گلیاں زبوں حالی کا شکار ہیں ، جگہ جگہ موجود گڑھوں میں سیوریج اور بارش کا پانی جمع رہنے لگا ہے۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا ہے 13 برس سے علاقہ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے۔  سیاسی نمائندے ووٹ لینے کے بعد مسائل حل کرنے کیلئے ادھر کا رخ نہیں کرتے ۔  ٹوٹی گلیوں اور نکاسی آب کے باقص نظام نے زندگی اجیرن بناڈالی۔  برسات میں بجلی کے لٹکتے تار خطرے کی علامت بنے رہتے ہیں ۔  ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے ہمیں درپیش مسائل حل کیے جائیں ۔

مزیدخبریں