ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس حادثہ؛  ایران سے 28 میتیں پاکستان پہنچ گئیں

Iran Bus accident, Jakobabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایران کے شہر یزد میں بس کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی میتیں پاکستان کے شہر جیکب آبادپہنچ گئیں۔

پاکستان  سے ایک سی 130 طیارہ ان میتوں کو واپس لانے کے لئے بھیجا گیا تھا۔  ایران کے شہر یزدان میں بس حادثے میں 28پاکستانی زائرین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔  اورر 23 زائرین زخمی ہو گئے تھے۔ آج شب خصوصی طیارہ تمام میتوں اور زخمیوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

 جیکب آباد کے شہباز ائیر بیس پر میتوں اور زخمیوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ میتوں کے ورثا بھی جیکب آباد میں شہباز ائیربیس پر موجود ہیں،جاں بحق زائرین کی میتوں کو آبائی علاقوں میں پہنچایا جائے گا،زخمی زائرین کو ایمبولینسوں کے ذریعے لے جایا جائے گا،ائیر بیس پر ایمبولینس اور ائیر ایمبولینس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

تمام میتوں اور زخمیوں کو جلد واپس لانے کے لئے خصوصی طیارہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھیجا گیا۔  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ورثہ کے ہمراہ شہداء کی جسد خاکی وصول کئے۔

قبل ازیں  یزد بس حادثے کے شہداء کی میتیں لے کر آنے والے سی 130 جہاز نے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے اور ایرانی وقت کے مطابق 4 بجے یزد ائیرپورٹ سے اڑان بھری۔

ایرانی حکام نے پورے پروٹوکول کے ساتھ زائرین کی مینتوں کو رخصت کیا۔ زائرین کی میتوں کی روانگی سے قبل یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب کا انتظام کیا گیا,

تقریب میں یزد کے گورنر, مقامی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے سیکنڈ سیکرٹری و دیگر حکام بھی موجود تھے, تقریب میں زایرین, ایران میں موجود پاکستانی بھی موجود تھے ۔

میتوں کے تابوت پاکستانی و ایرانی پرچم میں لپیٹ کر روانہ کیے گئے. شہداء کے کیے خاک امام رضا ع کا ہدیہ بھی دیا گیا۔ میتوں کے ساتھ پاکستانی قونصلر براے زاہدان محمد صدیق بھی ہیں, محمد صدیق جہاز میں میتوں کے ساتھ پاکستان پہنچ رہے ہیں.

میتوں کی شناخت کا عمل صبح مکمل کر کیا گیا تھا, شناخت کے بعد ان کا پیپر ورک مکمل کیا گیا, کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے بعد اہرانی حکام نے شہداء کو ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیےگیے .