ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسلرز کی عالمی تنظیم نےبھارتی ریسلنگ فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی

United Wrestling Federation, Indian Wrestling Federation, Venish Phogat, Brij Bhushan Singh, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اپنے چہیتے رکن پارلیمنٹ  برج بھوشن سنگھ کی پشت پناہی آخر کار بھارت کو انٹرنیشنل ریسلنگ سے باہر نکلوانے کا سبب بن گئی۔یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے انتخابات نہ کروانے پر بھارت کی رکنیت معطل کر دی۔یو ڈبلیو ڈبلیو کی جانب سے رکنیت معطلی کے بعد بھارتی ریسلرز آئندہ چیمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

بھارت کی ریسلنگ فیڈرشن کی سربراہی پر  ریسلر خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث  بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ  کا قبضہ تھا جس پر سات لڑکیوں نے جنسی ہراسانی کے مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔ یہ شخص بھارت کی قومی ریسلنگ فیڈریشن کےصدر کی حیثیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکیوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ اس کی چیرہ دستیوں کا نشانہ بننے والی ریسلر لڑکیوں میں   اولمپکس میں بھارت کے لئے میڈل جیتنے والی خاتون ونیسش پھوگٹ جیسی ریسلرز بھی شامل تھیں۔ ان لڑکیوں نے برج بھوشن کے ساتھ فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری اور کئی کوچز پر بھی ہراسانی کا الزام لگایا  تھا۔

نریندر مودی نے ان لڑکیوں کے الزامات کی پبلک حمایت کے باوجود اپنے رکن پارلیمنٹ کے خلاف اب تک کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی اور وہ آئندہ الیکشن میں بھی یو پی کے ایک حلقہ سے لوک سبھا کی ٹکٹ کا امیدوار ہے۔

برج بھوشن کی ہراسانی کے خلاف بغاوت کرنے والی  لڑکیوں کے احتجاج کے دوران ہی برج بھوشن کی صدارت کی مدت ختم ہو گئی۔ اس کے خلاف تحریک چل رہی تھی اور وہ ان حالات میں ریسلنگ فیڈریشن کا الیکشن نہیں لڑ سکتا تھا اس لئے اس نے اپنے اثر و رسوخ سے  جون 2023 سے اب تک فیڈریشن کے الیکشن ہی نہیں ہونے دیئے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے با اثر لوگوں کےمسلسل دباو کے نتیجہ میں برج بھوشن سنگھ کےریسلنگ فیڈریشن سکی سربراہی سے ہٹنے کے بعد فیڈریشن اب تک نئے سربراہ اوورر دیگر عہدیداروں کا انتخاب نہیں کر سکی جس کا خمیازہ اب یو ڈبلیو ڈبلیو کی رکنیت معطل ہونے کی صورت میں نکل آیا۔

یونائٹڈ ورلد ریسلنگ کے حکام کا کہنا ہے کہ 16 ستمبر سے شروع ہونے والی اولمپکس کوالیفائنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارتی ریسلرز بطور’نیوٹرل ایتھلیٹس' شرکت کی اجازت دی جائے گی۔