سٹی 42: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ، بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ۔
جیل روڈ, مسلم ٹاؤن, کینال روڈ اور فیروذ پور روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے ، بارش سے شہر کا موسم قدرے بہتر ہو گیا ۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ زیادہ سے زیادہ 36 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔
ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد جبکہ شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بھی شہر میں بادل برسنے کے امکانات ہیں ۔