ہائی پروفائل جیل میں خطرناک منشیات سپلائر گرفتار، 3 کرپٹ اہلکار فارغ  

24 Aug, 2023 | 07:20 PM

علی ساہی: لاہور کی ہائی پروفائل جیل کیمپ جیل میں خطرناک ڈرگ آئس سپلائی کرنے ،پیسے لے کر قیدیوں سے ملاقاتیں کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔الیکٹریشن جیل میں قیدیوں کوآئس سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔کرپشن میں ملوث پائے جانے پر 3ملازمین کونوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

جیل حکام کےمطابق بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کا الیکٹریشن محمد اسلم کیمپ جیل میں نائٹ شفٹ پربجلی کی بحالی کیلئے تعینات تھا۔بجلی ٹھیک کرنےکےبہانے رات کو مختلف بیرکس میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔مشکوک حرکات پر الیکٹریشن محمد اسلم کی نگرانی کی گئی۔  2روز قبل جیل ملازمین نے اس کی تلاشی لی تو آئس برآمد ہوئی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سےتھانہ شادمان میں الیکٹریشن کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیاہے ۔ باضابطہ ایکشن لینےکیلئےمتعلقہ محکمے کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔جبکہ کرپشن میں ملوث 3جیل وارڈرز کو نوکری سے فارغ کر دیا گیاہے۔قیدیوں کے عزیز اوقارب سےپیسے لیکر ملاقاتیں کرانیوالےہیڈ وارڈرز محمد اکرم ،عدیل اور بلال انکوائری میں قصور وارپائے گئے ۔

مزیدخبریں