قذافی سٹیڈیم؛ بڑے ایونٹ کی بڑی تیاری تیزی سے جاری

24 Aug, 2023 | 06:35 PM

سٹی42: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز کی تیاریوں کا آغازکردیاگیا۔نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی صفائی سمیت دیگر انتظامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔

قذافی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین میچ ہوں گے۔ اس سلسلے میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے نے سٹیڈیم کے اردگرد صفائی کا کام شروع کردیا ہے ۔شائقین کی آمد و رفت کے راستوں پر لائٹس کی تنصیب کا کام بھی آخری مرحلےمیں ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیے گئے ہیں ۔

ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے گراؤنڈ اور پچز کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔

 
قذافی سٹیڈیم لاہور ہائی برڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایشیا کپ کے 3 میچوں کی میزبانی کرے گا، ان میچوں کیلئے قذافی سٹیڈیم کی گراؤنڈ اور پچز کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔

قذافی سٹیڈیم کا گراسی گراونڈ ہمیشہ کی طرح دلکش منظر پیش کر رہا ہے جبکہ سکوائر بھی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔سکوائر میں آسٹریلین مٹی سےقذافی سٹیڈیم کا گراسی  ایک باؤنسی ٹریک تیار کیا گیا ہے، میچز کیلئے 3 وکٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں 3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان اور 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے، 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بھی قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

مزیدخبریں