دوسرا ون ڈے،افغانستان نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

24 Aug, 2023 | 03:25 PM

ویب ڈیسک :پاکستان کیخلاف سیریز میں افغانستان نے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز سری لنکا میں کھیلی جا رہی ہے، آج دوسرا ون ڈے ہمبنٹوٹا میں کھیلا جا رہا ہے، گرین شرٹس نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ افغانستان نے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

 
  پاکستانی ٹیم میں بابراعظم کپتان، فخرزمان، امام الحق، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف شامل ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم میں حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رضا حسن، محمد نبی، اکرام علیخیل، عبدالرحمٰن، راشد خان، مجیب الرحمٰن، فضل حق فاروقی، شاہد اللہ شامل ہیں۔

  یاد رہے کہ 22 اگست کو کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے باؤلرز نے افغانستان کے خلاف شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کی ناکامی کا ازالہ کیا اور 201 رنز کا دفاع کرتے ہوئے افغان ٹیم کو صرف 59 رنز پر آؤٹ کرکے 142 رنز سے کامیابی سمیٹ لی تھی۔

مزیدخبریں