(فرزانہ صدیق)عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ماتحت عدلیہ سے غلطی ہوئی ہے انہیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سر براہی میں 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ہمیں موصول ہوا ،آج سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کا کہا گیا ہے، عمران خان کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے سامنے معاملہ رکھا تھا کہ پہلے عدالتی دائرہ اختیار دیکھا جائے ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کھوسہ صاحب ماتحت عدلیہ ہے غلطی ہوئی ہے لیکن ان کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔