ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس: خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا

توشہ خانہ کیس: خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خواجہ حارث چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ کیس کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات پر قانونی ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض نہ اٹھانے کا مشورہ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے کچھ ارکان چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض کا مشورہ دے رہے تھے، کچھ وکلا نےخواجہ حارث کوکہا آپ بینچ پر اعتراض نہ اٹھائیں مگر ہمیں اجازت دیں۔

Ansa Awais

Content Writer