شہر کے11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات

24 Aug, 2023 | 12:06 PM

 عابد چودھری:11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05  کی ایس ایچ او شپ تبدیل،7سابقہ ایس ایچ اوز کلوز لائن،3ڈولفن سکواڈ میں تعینات کر دیےگئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پولیس لائنز سے انسپکٹر اشفاق احمد کو ایس ایچ او نصیر آباد تعینات کر دیا گیا،جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد یونس ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ تعینات،سب انسپکٹر ندا اشفاق ایس ایچ او وومن ریس کورس،سب انسپکٹر علی زیب دستگیر ایس ایچ او شادمان،سب انسپکٹر قادر ایس ایچ اومناواں،سب انسپکٹر رائے آصف جبار ایس ایچ او غازی آباد ،سب انسپکٹر وقاص اشرف ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن،سب انسپکٹر حافظ صداقت ایس ایچ او نیو انارکلی تعینات کیا گیا ۔

اس کے علا وہ سب انسپکٹر راشد فاروق ایس ایچ او ہڈیارہ،سب انسپکٹر زاہد محمودایس ایچ او نولکھا ،سب انسپکٹر عرفان سخاوت کو ایس ایچ او گوالمنڈی،ایس ایچ او ہڈیارہ کو ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی،ایس ایچ او نیو انارکلی کو ایس ایچ او ہربنس پورہ ،ایس ایچ او غازی آباد کو ایس ایچ او مانگامنڈی،ایس ایچ او مناواں کو ایس ایچ او سندر،ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو ایس ایچ او جوہر ٹاؤن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

مز ید سابقہ ایس ایچ اوز قلعہ گجر سنگھ، وومن ریس کورس، جنوبی چھاؤنی، شادمان،سندر، جوہر ٹاؤن اور مانگا منڈی پولیس لائنز کلوز،جبکہ سابقہ ایس ایچ اوز ہربنس پورہ، نصیر آباد اور گوالمنڈی کے ڈولفن فورس میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نےتمام افسران کو فوری جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں