ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی وائرس نے مہلک روپ دھار لیا،شہری احتیاط کریں

ڈینگی وائرس نے مہلک روپ دھار لیا،شہری احتیاط کریں
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھر ی :ڈینگی وائرس نے مہلک روپ دھار لیا,مر یضو ں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔

رپو رٹ کےمطا بق ڈینگی بخار سے لاہور میں 1 مریض کی ہلاکت ہو گئی ،50سالہ محمد الیاس سرجی میڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اس کے علا وہ شہر میں ڈینگی بخار کے 30 نئے مریض رپورٹ کیےگئے،کینٹ میں ڈینگی بخار کے 11 نئے مریض ،علامہ اقبال ٹاون اور گلبرگ زون میں ڈینگی بخار کے 4 ، 4 مریض رپورٹ کیے گئے، راوی اور شالامار ، عزیز بھٹی اور واہگہ زون میں ڈینگی بخار کے 2،2 مریض سامنے آئےہیں،جبکہ داتا گنج بخش اور نشتر زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپو رٹ کیا گیا ہے۔
شہر کے مزید 1138 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدہوا۔