(ویب ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے وضاحت کی ہے کہ دواؤں کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے واضح کیا ہےکہ دواؤں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا بلکہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 ادویات کی قیمت مقررکی ہے۔
ڈریپ کے مطابق تمام 25 نئی دوائیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں ہیں، یہ تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
ڈریپ کا کہناہےکہ پیراسٹامول کے ساتھ کمبی نیشن میں نئی دوا رجسٹرکی گئی ہے اور سادہ پیراسٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔