ویب ڈیسک:کری شہر میں سکول کے ایک طالبعلم نے 6 سال کے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا،بنی گالہ پولیس نے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ بنی گالہ اسلام آباد کی حدود میں سکول کے ایک طالبعلم نے 6 سالہ دوسرے طالبعلم کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کے بعد بچےکےوالدکی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بچے کا کہنا ہے کہ سکول کے ہی ایک طالبعلم نے بدفعلی کا نشانہ بنایا ہے، سکول سے واپسی پر بچے نے واقعہ سے متعلق آگاہ کیا۔