محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نرسوں کو ترقی دینے کی منظوری دیدی

24 Aug, 2022 | 10:03 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے  نرسز کو  ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
محکمہ سیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب نے 36 ہیڈ نرسز کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی ہے ۔گرید 17 سے گریڈ 18 میں ہیڈ نرسز سے نرسنگ سپرنٹنڈنٹس کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والی نرسز میں فرخندہ لطیف ،اللہ رکھی،کلثوم اختر ،طاہرہ رشید ، ارشاد بیگم ،عذرا پروین ،طاہرہ بی بی شامل ہیں،نویدہ اقبال ،کلثوم نظر،عطیہ نسیم ،آصمہ عابد،آسیہ خانم ،نسیم اختر ،ثمینہ اکرم اور شاہین کوثر،طاہرہ نذیر ،ثوبیہ اقبال ،سمرا ناز،نسیم اختر،نازیہ پروین سمیت دیگر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں