ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ کے ساتھ زیادتی ، زہر دیکر قتل کئے جانے کا الزام

بھارتی اداکارہ،سونالی فوگاٹ،سیکرٹری،زیادتی،سٹی42
کیپشن: Indian actress,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 42 سالہ اداکارہ سونالی فوگاٹ کے انتقال پر ان کے گھر والوں نے اداکارہ کے سیکرٹری اور دوست پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

رپورٹس کے مطابق  گزشتہ روزبھارتی اداکارہ و رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کرنے والی   سونالی فوگاٹ بھارتی ریاست گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں تاہم اب ان کے بھائی نے پولیس کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں اداکارہ کے سیکرٹری سدھیر اور ان کے دوست سکھویندر پر بہن سے زیادتی اور زہر دیکر قتل کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اداکارہ کے بھائی  کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سونالی کے سیکرٹری نے تین سال قبل کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہن کا سیکرٹری ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔