(علی ساہی) پنجاب پولیس کا ' واٹس ایپ نمبر' پہلے دن ہی مقبول ہوگیا, نئی پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس پر پہلے دن ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے رابطہ کیا.
پولیس حکام کے مطابق اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس پر رابطہ کیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کل پنجاب پولیس واٹس ویپ سروسز اور آن لائن کمپلین مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔ پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر7871787-0331 ہے، جس پر کوئی بھی شہری کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے،واٹس ایپ پر رابطہ کرنے والے شہریوں نے معلومات کے حصول اور دیگر خدمات پر پنجاب پولیس کی آن لائن سروسز کو سراہا۔
نمبر پر پنجاب پولیس کی 15 سے زائد سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ شہری اس نمبر پر ہیلو ، سلام یا ایک لکھ کر مطلوبہ معلومات اور سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔
ان سروسز میں کرائم رپورٹ، آئی جی پی شکایت سیل،پولیس خدمت مراکز کی سہولیات، صنفی ہراسگی کی رپورٹ شامل ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولیات، زینب الرٹ، سٹیزن پورٹل، گھریلو ملازمین کے کریمنل ریکارڈ کی تصدیق بھی شامل ہے.