یونائیٹڈ موٹر سائیکل اب کتنے میں ملے گی؟ حیرت انگیز قیمتیں

24 Aug, 2022 | 04:28 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے مگر گرشتہ دنوں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے سےمختلف کار  اور موٹرسائیکل کمپنوں نے قیمتیں کم کردی ہیں، مگر یونائیٹڈ موٹر سائیکل کمپنی نے نئی قیمتیں مقررہ کی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی قدر کافی حد تک بہتر ہونے پریونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، کمپنی نےاس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، کمپنی نے یو ایس 70 سی سی، یو ایس 100 سی سی اور یو ایس 125 سی سی کی قیمتیں بڑھائی ہیں، نئی یونائیٹڈ موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق راوں ماہ 6 اگست 2022 کو ہوچکا ہے۔

کمپنی نےموٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھانےکی وجہ بتاتے کہا کہ را میٹریلز اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہونے پر  اضافہ کیا گیا، علاوہ ازیں  تمام موٹرسائیکل مینوفیکچررز انہی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہر دوسرے مہینے قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں حالانکہ ان موٹرسائیکلوں کی اسمبلی کے لیے زیادہ تر پرزے مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔

یہ مینوفیکچررز قیمتوں میں بھی اضافہ کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور ملک کی بڑی کار کمپنیاں اپنی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر رہی ہیں,کمپنی نے روڈ پرنس کی طرح قیمتوں میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

مزیدخبریں