سر ویوین ریچرڈز پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ بن گئے

24 Aug, 2022 | 03:20 PM

(حافظ شہباز علی) دنیائے کرکٹ کےعظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز پی ایس ایل کے بعد پاکستان جونیئرلیگ کابھی حصہ بن گئے.
 عظیم بلے باز سر ویوین ریچرڈز نے بطور مینٹور پاکستان جونیئر لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے، سر ویوین رچرڈز جاوید میانداد کیساتھ لیگ کے مینٹور ہوں گے، دونوں کھلاڑی پاکستان جونیئر لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم میں ایک ساتھ ہوں گے۔

سرویوین رچرڈز نے جاوید میانداد کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ، پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ ستارے سامنے آئیں گے،کوشیش ہوگی کہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔

مزیدخبریں