چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑافیصلہ کرلیا

24 Aug, 2022 | 02:55 PM

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت قانونی ٹیم کے اجلاس میں کیا گیا۔بنی گالہ میں بلائے گئے قانونی ماہرین کے اجلاس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدارت کی۔

اجلاس میں بابر اعوان، فواد چوہدری کے علاوہ دیگر قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو قانونی ٹیم نے مختلف نکات پر بریفننگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور قیادت پر گزشتہ روز کے مقدمے میں ضمانت سے قبل عدالت میں پیشی پر مشاورت کی گئی۔

مزیدخبریں