ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بیٹر شاہین کے نہ کھیلنے پر خوش ہوں گے، اسکاٹ اسٹائرس

Scott Styris, NZ,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس کا کہنا ہے کہ مجھے بابر اعظم کی کمزریوں کو جاننے کے لیے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے لیے بولرز کو خاص بال کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت نمبر ون بیٹر ہیں۔

سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت بولر ہیں، بھارت ہی نہیں تمام ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بیٹر شاہین کے نہ کھیلنے پر خوش ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں دیگر ٹیموں کے ایشیاء کپ جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔