توشہ خانہ کیس: عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر 6 ایم این ایز کی درخواست خارج

24 Aug, 2022 | 10:58 AM

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے توشہ   خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے 6 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست  کو خارج کردیا۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے 6 ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت  کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا  کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس پہلے ہی الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے اس لیے 6 ایم این ایزکی جانب سے توشہ خانہ کیس پر درخواست بے اثر ہوچکی  ہے۔عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پرسماعت 29 اگست کو مقرر ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کے دلائل پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے  دائر 6 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست کو خارج کردیا۔

مزیدخبریں