تیز ہواؤں کیساتھ بارشوں کا نیاسلسلہ آج سے شروع ہوگا،محکمہ موسمیات

24 Aug, 2022 | 09:19 AM

سٹی 42:گرمی سے ستائےعوام کیلئے اچھی خبر ہے۔محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ تیز ہواؤں ، بارشوں کا سلسلہ آئندہ 2روز جاری رہےگا۔

ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے موسم میں بہتری ہوگی۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات  کےمطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔سکھر، خیر پور، لا ڑ کا نہ،  پڈعیدن،  گھو ٹکی، عمر کوٹ، اسلام کوٹ، میر پور خاص، نگر پار کر، کشمور،میں  موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ سانگھڑ، جامشورو، حیدرآباد، مٹھی ، مٹیا ری،نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان ،بد ین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی میں  موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ بلوچستان بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، پشین،   موسی خیل، قلات، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ  عبداللہ میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی، لسبیلہ، نصیر آباد،جھل مگسی، جعفر آباد،صحبت پور،ہرنائی، آواران، بولان اور لورالائی میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ژوب،زیارت، بارکھان، موسی خیل،نصیر آباد،قلعہ سیف اللہ  ،  ڈیرہ بگٹی، بولان، کوہلو، شیرانی، جھل مگسی، جعفر آباد،   سبی، خضدار اور لسبیلہ  میں  چند مقامات پر  موسلادھار بارش متوقع ہے۔

  محکمہ موسمیات  کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش    کی توقع ہے ۔پنجاب میں خطہ ٔپو ٹھوہار،  گوجرانوالہ ، نارووال، سیالکوٹ  ، لاہور،فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملتان، بہاولنگر،  ڈیرہ غازی خان، بہاولپور،لیہ، تو نسہ،  بھکر ، راجن پور  اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار ،ملتان، ڈی جی خان ، راجن پور اور تو نسہ میں چند مقامات پر  موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان،  پشاور  ، نو شہرہ،   کرم،کوہاٹ،  بنوں،ڈی آئی خان  اوروزیرستان  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش   کا امکان ہے۔بنوں،  ڈی آ ئی خان  ،لکی مروت اور وزیرستان میں  موسلادھار بارش متوقع ہے

  کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  مطلع  ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں  موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث کراچی ،حیدر آباد ،ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد،دادو اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

اُدھرقلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان، قلات، خضدار،لسبیلا، اسلام آباد راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات  نےمسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

مزیدخبریں