ویب ڈیسک: بالی کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اداکاری سے پہلے کوئلہ کی کان میں مزدوری کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی فلم کالا پتھر کو 42 سال پورے ہونے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ماضی کی ملازمت اور ذاتی تجربے کا ذکر کیا۔لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ انہوں نے فلموں میں آنے سے قبل کلکتہ کی کوئلہ کمپنی میں مزدوری کی، انہوں نے دھن باد اور آسنسول کی کول مائنز میں کام کیا۔
View this post on Instagram
چند سال قبل ایک بھارتی ٹی وی شو میں انٹرویو دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ بہت ہی کم افراد اس بات سے واقف ہوں گے کہ 1962 میں انہوں نے اپنی پہلی ملازمت کلکتہ میں واقع ایک کول مائن کمپنی میں کی تھی۔یاد رہےکہ 1942 میں پیدا ہونے والے امیتابھ بچن نے 1969 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور انہیں 1970 میں ریلیز ہونے والی فلم زنجیر سے شہرت ملی۔