افغانستان کے سابق وزیر اطلاعات جرمنی میں ’پیزا بوائے‘ بن گئے

24 Aug, 2021 | 08:17 PM

ویب ڈیسک:   افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان  سے فرار ہونے والے سابق افغان وزیر اطلاعات جرمنی میں پیزا بیچنے پر مجبور ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں ایک افراتفری کا عالم ہے، اور ہر کوئی ملک سے فرار ہونے کا خواہشمند ہے۔ جبکہ  اس سب  سے ایک سال قبل ہی افغانستان کے وزیر اطلاعات سید احمد شاہ سعادت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس  کے بعد وہ جرمنی میں مقیم ہوگئے تھے، اور  ان کے بارے میں زیادہ اطلاعات نہیں تھیں۔ 

جبکہ اب غیر ملکی میڈیا کے مطابق  افغانستان کے  سابق وزیر اطلاعات جرمنی میں پیزا ڈلیوری بوائے  کی نوکری کرکے گزر بسر کر رہے ہیں۔ منظرِعام پر آنے والی ان کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کے سابق وزیر اطلاعات جرمنی کے شہر لیپزگ میں اپنی سائیکل پر پیزا ڈلیور کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں