بے چاری طالبات کیلئے نیا وختہ

24 Aug, 2021 | 07:31 PM

(عمران یونس)سرکاری کالجز میں پڑھنے والے طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کا فقدان،لاہور ڈویژن کے 110 کالجز میں 300 سے زائد بسوں کی کمی،ٹرانسپورٹ سےمحروم کالجز میں زیادہ طالبات کے کالجز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجز میں پڑھنے والے طلبہ کے لئےٹرانسپورٹ کم پڑ گئی،لاہور ڈویژن کے 110 کالجز میں 300 سے زائد بسوں کی کمی ہے،ٹرانسپورٹ سے محروم کالجز میں زیادہ شرح طالبات کے کالجز کی ہے،اس بات کا انکشاف ڈائریکٹر کالجز کی ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔

ٹرانسپورٹ کی کمی کے حوالے سے ڈائریکٹر کالجز نے سروے کیا،بسوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈائریکٹر کالجز نے متعلقہ حکام کو سمری ارسال کر دی ہے، کالجز میں داخلہ لینے والے طلبہ سے ٹرانسپورٹ کی مد میں کالج انتظامیہ فیس بھی وصول کرتی ہے۔

دوسری جانب سرپلس اساتذہ کے یکم ستمبر سے تبادلوں کا  عمل شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا،ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کو ان سکولوں میں بھیجا جائے گا جہاں انکی ضرورت ہوگی،پنجاب ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز کا کہنا ہے کہ ہمیں ریشنلائزیشن کسی صورت قابل قبول نہیں ، اگر ریشنلائزیشن کرنا ہے تو سب سے پہلے دو سال سے ہونے والے تمام اساتذہ کے تبادلوں کا آڈٹ کروایا جائے۔

انکا کہنا ہے ریشنلائزیشن کے ذریعے اساتذہ کو دور دراز سکولوں میں بھیجنا نااناصافی ہے،ریشنلائزیشن سے قبل اساتذہ یونین کو اعتماد میں لیا جائے، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم  مراد راس کا کہنا تھاکہ ریشنلائزیشن ہر صورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں