ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسپو سینٹر سمیت شہر کے دیگر ویکسینیشن سنٹرز پر ویکسین کی قلت

vaccination center
کیپشن: vaccination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)ایکسپو سینٹر سمیت شہر کے دیگر ویکسینیشن سنٹرز پر ویکسین کی قلت،ایکسپو سنٹر میں صرف موڈرنا کی پہلی اور دوسری ڈوز لگائی جارہی ہے، ویکسین کی دیگر اقسام کی پہلی اور دوسری ڈوز دستیاب ہی نہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کل سے تمام ویکسینیشن سنٹرز پر ویکسین میسر ہوگی ۔ایکسپو انتظامیہ کے مطابق تمام شہریوں کو موڈرنا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز لگائی جارہی ہے ، موڈرنا ویکسین  سنٹر میں وافر مقدار موجود ہے ۔ محکمہ صحت کا کہناہے کہ شہر لاہور میں اب تک 35 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں 54478 افراد کو ویکسین لگائی گئی، ابتک شہر میں 36 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔