ویب ڈیسک: ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن کامیاب ہونے کے بعد پھر ناکام ہو گیا کرین بوٹ سے باندھا گیا جہاز رسہ ٹوٹ جانے کے باعث دوبارہ سی ویو کے ساحل پر آگیا
رپورٹ کے مطابق ہینگ ٹینگ 77 جہاز کو ریسکیو کرنے کیلئے دوسرے مرحلے میں 800 میٹر تک سمندر تک کھینچا گیا ۔ کرین بوٹ اور ٹگ بوٹ کی مدد سے کئے جانے والا آپریشن جزوی طور پر کامیاب رہا مگر یہ کامیابی زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور کرین بوٹ سے باندھا گیا رسہ ٹوٹ گیا اور جہاز ایک بار پھر وسی ویو کے ساحل پر آ گیا۔
یادرہےکراچی پر پھنسے جہاز ہینگ ٹینگ 77 کو دوسرے روز بھی کامیاب آپریشن کر کے ساحل سے 800 میٹر کرین بوٹ تک پہنچا دیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز جہاز کو 150 میٹر دور سمندر میں کھڑا کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے یہ اہم کامیابی زیادہ دیر تک نہ رہ سکی۔