ویب ڈیسک: ہالی وڈ ڈائرکٹر سپائک لی نے کہا ہے کہ ان کا یقین ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو کنٹرولڈ دھماکوں سے تباہ کیا گیا، طیارے ٹکرانے کی کہانی سازش ہے۔
اپنی ڈاکیومنٹری سیریز ''نیویارک ایپی سنٹرز: نائن الیون -2021\2'' کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہالی وڈ ڈائرکٹر کاکہنا تھا کہ اتنی مضبوط عمارت جو اسٹیل سٹرکچر پر کھڑی ہو درجہ حرارت میں اضافے سے گرنا ممکن نہیں۔
یادرہے ڈاکیومنٹری نیویارک ایپی سنٹرز میں نیویارکرز کے زندگیوں میں نائن الیون سے لے کر کورونا کی وبا تک پیش آنے والے واقعات ، مشکلات کا احاطہ کیا گیا ہے، ڈاکیومنٹری میں سیاستدانوں ، ہیلتھ ورکرز ، فائر فائٹرز اور انسانی حقوق کے لئے سرگرم کارکنوں کے انٹرویو شامل ہیں ۔
ہالی وڈ ڈائرکٹر سپائک لی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ڈاکیومنٹری سیریز کے نشر ہونے کے بعد نائن الیون حملوں پر کانگریشنل انکوائری کا آغاز ہوگا۔