(ویب ڈیسک)سانپ تقریباً دنیا کے ہر ملک میں پائے جاتے ہیں،کوبرا سانپ اپنے زہر کی بنا پر دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے۔ وہ ڈسنے کی بجائے پھن پھلا کر منہ سے زہر کی پچکاری پھینکتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی یاست تلنگانہ کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 5 فٹ طویل کوبرا نے سب کو خوفزدہ کردیا، ایسے میں ایک نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق نظام آباد کے ایک گاؤں میں کھیت کے قریب 5 فٹ لمبا کوبرا سانپ دکھائی دیا، کسانوں نے 2 روز تک اسے وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تاہم گاؤں کے ایک نوجوان نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چالاکی سے سانپ کو پکڑ کر اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔