(ویب ڈیسک) کھیلوں میں ناخشگوار واقعات کا ہونا کوئی نئی بات نہیں، فٹ بال میچز کی متعددویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہے جس میں کھلاڑی آپس میں ہاتھاپائی ہورہے، مگر ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر جہاں میچ دیکھنے کے لئے آنے والی خاتون کا اپنے سے اگلی سیٹ پر بیٹھے شخص سے جھگڑا ہوگیا اور اس کو تھپڑ رسید کردیا مگر جواب میں صورت حال گھمبر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا مقصد لڑائی جھگڑا نہیں بلکہ جسمانی عضا کی نشوونما کرنا جس میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، کبھی کبھار شائقین کے لڑنے کی ویڈیوز بھی سامنے آتی دکھائی دے رہی ہیں، جیسا کہ اس واقعہ میں ہوا،چونکا دینے والا واقعہ پنسلوانیا میں ہنز سٹیڈیم میں پٹسبرگ اسٹیلرز اور ڈیٹرائٹ لائنز کے میچ کے دوران پیش آیا، واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ دیکھنے آئی خاتون اگلی قطار میں بیٹھے شخص سے جھگڑ رہی ہے اور بلند آواز میں اس کو گالیاں اور ہاتھ سے دھکے دے رہی ہے جبکہ سٹیڈیم سے باہر جانے کا بھی کہہ رہی ہے۔
شہری نے خاتون کو منع کیا کہ وہ اس کو دھکے نہ دے مگر وہ باز نہ آئی اور اس کو تھپڑ رسید کردیا، جواب میں شہری نے مزاحمت اسی لمحے خاتون کے ساتھ بیٹھے شخص نے ہمت کی مگر شہری نے خاتون سمیت دنوں کی دھلائی کردی۔
سٹیڈیم کے سکیورٹی اہلکار موقعہ پر پہنچے اور شائقین میں سے کسی نے بتایا کہ خاتون نے پہلے اس کو تھپڑ مار جس پر مزید کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کہ کس کو سٹیڈیم سے باہر نکالاگیا۔
ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ 87 ہزار6 سو لوگ لائیک،53 ہزار 5 سو 90سے زائد ری ٹویٹ کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
It’s football season again in Pittsburgh ???????? pic.twitter.com/uY9PB7p9Kz