(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن کا یکم ستمبر سے اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرپلس اساتذہ کے یکم ستمبر سے تبادلوں کا عمل شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کو ان سکولوں میں بھیجا جائے گا جہاں انکی ضرورت ہوگی۔پنجاب ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز کا کہنا ہے کہ ہمیں ریشنلائزیشن کسی صورت قابل قبول نہیں ، اگر ریشنلائزیشن کرنا ہے تو سب سے پہلے دو سال سے ہونے والے تمام اساتذہ کے تبادلوں کا آڈٹ کروایا جائے۔
انکا کہنا ہے ریشنلائزیشن کے ذریعے اساتذہ کو دور دراز سکولوں میں بھیجنا نااناصافی ہے۔ریشنلائزیشن سے قبل اساتذہ یونین کو اعتماد میں لیا جائے۔دوسری جانب مراد راس کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن ہر صورت کیجائے گی۔