(ویب ڈیسک) ملک کی مشہور اداکارہ وماڈل اورتمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، اس نئی ویڈیو میں ان کو ہیر سیلون میں دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے کمنٹس کئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کا نامور نام جو کسی تعریف کامحتاج نہیں،ان کے مداح پاکستان سمیت سرحد پار بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ ایک ہیر سیلون میں موجود ہیں جہاں وہ ہیئر کٹنگ کررہی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے بالوں کو نیا لک دے رہی ہیں، اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ لوگوں نے مجھے بال لمبے کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے اپنے خراب بالوں کو کٹوانا ضروری سمجھا۔
مہوش حیات نے لکھا کہ میں خود میں تبدیلی ضروری سمجھ رہی تھی مگر آپ لوگوں کا کیا خیال ہے ؟اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں خوبصورت بال کاٹنے پر سیلون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ مہوش حیات نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں سے اپنے بالوں کے حوالے مشورہ مانگا تھا،اداکارہ کا کہناتھا کہ میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور تھوڑی الجھن میں ہوں، کیا مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر ہیر کٹ کروا کر بال چھوٹے کروا لوں ؟ اس فیصلے میں میری مدد کریں، مہوش حیات نے اپنے پیغام کے ساتھ نئی تصویر بھی شیئر کی تھی۔