(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ابھیشیک بچن گزشتہ دنوں اپنی نئی آنے والی تامل فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے، ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں شدید چوٹ آئی جس پر ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی شیوتا بچن نندن ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ابھیشیک بچن کی عیادت کی تاہم ابھیشیک کی بیوی ایشوریا رائے شہر سے باہر ہونے کے باعث ہسپتال نہیں آسکیں۔فلم سیٹ پر پیش آنے والے حادثے کی ایسی کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں جس میں یہ معلوم ہو سکے کہ حادثہ کیسے پیش آیا ۔