کمشنر لاہور نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو خبر دار کردیا

24 Aug, 2021 | 04:11 PM

Arslan Sheikh

عثمان علیم: شہر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل مزید تیز، ایک روز میں ریکارڈ 51 ہزار 236 شہریوں نے ویکسین لگوائی۔ 
شہر بھر میں کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی ہدایات پر ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ احکامات کے مطابق 30 اگست کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو پبلک مقامات، بازاروں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، پارکس، بس اڈوں سمیت دیگر جگہوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے گزشتہ روز کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ 23 اگست کو سب سے زیادہ ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم ہوا، جس پر وہ شہریوں کے مشکور ہیں۔ اب تک شہر میں مجموعی طور پر 30 لاکھ  65 ہزار 231 شہریوں کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ 18سال سےزائدعمرطلباوطالبات کے لئےکالجز میں ویکسین سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا،یو سی سطح پراعلانات سےشہریوں کو آگاہ کیا جائےگا،ویکسین وافر مقدار میں موجود یو سی سطح پر مہم شروع کی جارہی ہے،محکمے آج ویکسین نہ کرانےوالے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1ہزار سوشل موبلائزرزووالنٹیرز سرکاری شناخت کے ہمراہ ویکسین مہم چلائیں گے،سینٹر،مہیا ویکسین کی قسم اوراوقات سے شہریوں کو آگاہ کیا جائےگا۔ 

مزیدخبریں